Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک ہزار 292 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 891 ہوگئی(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں جمعے کو  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 891 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں۔ ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کووڈ 19 کے ایک لاکھ 37 ہزار 606 ٹیسٹ کیے گئے۔
 وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو مریض ہلاک ہوگئے۔ وائرس سے اموات کی تعداد 510 ہوگئی ہے۔
 وزارت نےعوام کو احتیاطی  تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: