Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات، 1502 نئے مریض

پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوچکی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ کئی روز سے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سنیچر کو نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1502 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی ہے۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 753 افراد وبا کا شکار ہوئے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 812 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض شفایاب ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 34 ہزار 400 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں