Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کی دوسری لہر‘: اسلام آباد کے کئی علاقے سیل

پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے (تصویر : اے ایف پی )
پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’کورونا پازیٹو کیسز کی بنیاد پر نشاندہی کیے گئے علاقوں تک دیگر شہریوں کو محدود رسائی دی جائے گی جبکہ صرف ضروری ملازمتوں سے منسلک افراد کو ہی ایسے علاقوں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے اس لیے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔‘
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں ایف 11/3 سٹریٹ 46، ایف 11/2سٹریٹ 26، آئی /2-8 سٹریٹ 58، آئی /3-8 سٹریٹ 57، آئی /4-8 سٹریٹ 91، پاکستان ٹاون فیز 1 سٹریٹ30 ، میڈیاٹاون بلاک D سٹریٹ 10، کے علاوہ جی 11-2/ سٹریٹ33، جی /2-6 سٹریٹ35 شامل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ملک بھر میں 10,788 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد دس ہزار 788 ہوگئی ہے جو بتدریج بڑھ رہی ہے۔
این سی او سی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی کل تعداد چھ ہزار 739 ہے۔
کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ گیارہ  ہزار075 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 875 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 335 ہے۔ (تصویر : اے ایف پی)

این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 43 ہزار 836 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ اموات کی تعداد دو ہزار 598 ہے۔
پنجاب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ دو ہزار 875 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 335 ہے۔
بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 738 اور ہلاکتیں 148 ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار 107 اور ہلاکتوں کی تعداد 90 ہے۔

شیئر: