سعودی عرب میں پہلی مرتبہ، ریاض میوزک ویک
’یہ ایونٹ نہ صرف سعودی عرب بلکہ مشرق وسطی میں بھی منفرد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی میوزک کمیشن سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ریاض میوزک ویک کا انعقاد کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میوزک کے حوالے سے یہ ایونٹ نہ صرف سعودی عرب بلکہ مشرق وسطی میں بھی منفرد ہوگا جس میں چنیدہ عالمی فنکار بھی شرکت کریں گے۔
ریاض میوزک ویک عرب اور عالمی فنکاروں کے تجربات سے استفادے کے لیےسعودی فنکاروں کے لیے بہترین موقع ہوگا۔
ایونٹ میں مقامی اور غیر ملکی موسیقاروں کی شرکت سے سعودی عرب کو موسیقی کی صنعت کے مرکز کے طور پر بھی پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی مویزک کمیشن ریاض میوزک ویک کا انعقاد سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ اور میڈل بیسٹ کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے۔