سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی ٹاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچا لی۔ اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ شرق جدہ ہسپتال میں ایک ذہنی مریض علاج کے لیے لایا گیا جو شدید تکلیف میں تھا۔
طبی معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کیلیں موجود ہیں۔
جدہ محکمہ صحت نے بتایا کہ مریص کا پیٹ پھولا ہو ا تھا اور وہ شدید درد اور چھبن محسوس کر رہا تھا۔
کلینیکل ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کیلیں ہیں۔ فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے پیٹ سے شیشے کا ایک ٹکڑ ا اور کیلیں نکال لی گئیں۔
مر یض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ اسے ذہنی مر یضوں کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں اب اس کا ذہنی بیماری کا علاج کیا جا رہا ہے۔