Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لاک ڈاؤن‘ 2020 کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کا تجربہ دنیا کے لوگوں کا تقریباً ایک جیسا ہے، یہاں تک کہ ہر زبان میں بھی اس سے وابستہ الفاظ بھی ایک جیسے ہیں۔
ایسا ہی ایک لفظ ہے 'لاک ڈاؤن' جسے مشہور کولنز ڈکشنری نے 2020 کا 'ورڈ آف دا یئر' قرار دیا ہے۔
کولنز ڈکشنری پر ایک پیغام میں لکھا گیا ہے کہ، 'ہمارے لغت کے ماہرین نے لاک ڈاؤن کا لفظ اس لیے چنا ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے ایک جیسے تجربے کے بارے میں ہے۔'
کولنز نے لفظ ’لاک ڈاؤن' کے 25 لاکھ بار استعمال کو 2020 کے دوران رجسٹر کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ سال یہ لفظ صرف چار ہزار مواقع پر استعمال ہوا تھا۔
کولنز کی 2020 کے 10 الفاظ کی فہرست میں اور الفاظ بھی شامل ہیں۔
-کورونا وائرس: جس جو ایسے وائرسوں کے گروپ کا نام دیا گیا ہے جن کی وجہ سے سانس کی نالی میں انفیکشن ہو۔ ان بیماریوں میں کووڈ-19 بھی شامل ہے۔
-بی ایل ایم: یا بلیک لائیوز میٹر ایک تحریک ہے جو نسل پرستی اور نسلی امتیاز کے خلاف ہے۔

'سوشل ڈسٹینسنگ' بھی کولنز کی 2020 میں استعمال ہونے والے الفاظ کی فہرست میں ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

-سیلف آئسولیٹ: اس کا مطلب ہے کہ متعدی بیماری ہونے کے صورت میں متعلقہ شخص سب سے علیحدہ ہو کر رہے تاکہ اس کی بیماری کسی اور میں منتقل نہ ہو جائے۔
-سوشل ڈسٹینسنگ: اپنے اور دوسروں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھیں تاکہ بیماری ایک دوسرے میں نہ پھیلیں۔
-ٹک ٹاکر: وہ شخص جو ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے نظر آئے۔

شیئر: