Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے لیے خصوصی عدالت

’خصوصی عدالت کے قیام سے ابوظبی کے عدالتی نظام میں بہتری ہوگی‘ (فوٹو: وام)
نائب وزیراعظم اور ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے مقدمات  نمٹانے کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کی ہدایت کی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق یہ اقدام زیرالتوا مقدمات نمٹانے کا عمل بہتر بنانے اور منصفانہ و شفاف عدالتی نظام قائم کرنے کے لیے  کیا گیا ہے۔
ابوظبی میں محکمہ عدل کے سیکریٹری یوسف سعید العدلی نے کہا ہے کہ ’خصوصی عدالت کے قیام سے ابوظبی کے عدالتی نظام میں بہتری ہوگی‘۔
’خصوصی عدالت سے متعلقہ مقدمات کو بر وقت نمٹانے اور ججوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی‘۔
 انہوں نے کہا ہے کہ ’خصوصی عدالت ملک کے اپ ڈیٹ قانونی ڈھانچے کے تناظر میں قائم ہوئی ہے اور اس سے متعلقہ شعبے میں عرب امارات کی علاقائی اور عالمی سطح پر مسابقت کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی‘۔
’اس حوالے سے ججز اور استغاثہ کی تربیت کا عمل بھی شروع کیا جائے گا جس میں انہیں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری جیسے جرائم کی بیخ کنی کی خاطر خصوصی قانونی مہارت دی جائے گی‘۔

شیئر: