Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی بحرینی وزیراعظم کے انتقال پر تعزیت

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات پر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعریز نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی وفات کی اطلاع پر دکھ ہوا ہے۔
  شاہ بحرین، اہل خانہ اور بحرین کے برادر عوام سے اس سانحہ پر گہرے رنج وملال کا اظہار کرتے ہیں اور اس سانحہ ہمدردی رکھتے ہیں۔
شاہ سلمان نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بھی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد محمد سلمان نے بھی شاہ بحرین کے نام تعزیتی پیغام ارسال کرکے رنج وملال اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: