پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات عدم شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں
-
کیا عید کے بعد نیب ’جھاڑو پھیرے گا؟‘Node ID: 481341
-
نیب چیئرمین کے اختیارات، عدالت کا نوٹسNode ID: 497281
-
'مولانا فضل الرحمان کو قانون کے مطابق طلب کیا جائے گا'Node ID: 508061
اجلاس میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سات کرپشن ریفرنسز دائر کرنے اور چھ انویسٹی گیشنز کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بلوچستان کے سابق وزرا میر صادق عمرانی اور رحمت علی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
سابق سیکرٹری بلوچستان مائنز مقبول احمد، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر شیر زمان خان، محمد نعیم بلوچ، عبدالحمید مینگل اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سابق ڈی ایچ او نوشہرہ ارشد خان، ڈاکٹر طارق خان، ایم این اے سردار عاشق حسین خان، سیکرٹری یوٹیلائزیشن آفتاب احمد خان میمن اور سابق قائم مقام آئی جی سندھ غلام شبیر کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
ایگزیکٹیو بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ’نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔‘
انہوں نے ہدایت کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔
![](/sites/default/files/pictures/November/37246/2020/nab_meeting.jpg)