Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں ساڑھے 5لاکھ خواتین

سعودی خواتین کی تعداد پانج لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے نجی اداروں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران خواتین کی تعداد میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق 2019 کے آخر میں مرد ملازمین کی تعداد ایک اعشاریہ ایک ملین تھی۔ 2018 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ملازم سعودی خواتین کی تعداد پانج لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد 2018 کے مقابلے میں2.8 فیصد زیادہ رہی ہے۔
سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے وزارت افرادی قوت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے حوالے سے رپوٹ میں بتایا کہ 2019 کے آخر میں نجی اداروں کے سعودی اورغیرملکی کارکنوں کی کل تعداد 82 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ یہ 2018 کے مقابلے میں 4.2 فیصد کم رہی ہے۔

دو برسوں کے دوران خواتین کی تعداد میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو سبق)

نجی اداروں کے کل کارکنان کے حوالے سے سعودیوں کا تناسب 20.6 فیصد رہا ہے۔
نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد 16لاکھ 98 ہزار 164 ہے جبکہ ملازمت کے متلاشی سعودیوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجی اداروں میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد لگ بھگ 65 لاکھ 36 ہزار ہے۔

شیئر: