Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز سینٹر برائے قومی مکالمہ کے تحت آن لائن کانفرنس

’درگزر کرنے کے لیے مکالمہ کریں کے عنوان سے آن لائن کانفرنس تین دن جاری رہی گی‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز مرکز برائے قومی مکالمہ کے تحت کل پیر کو ’درگزر کرنے کے لیے مکالمہ کریں‘ کے عنوان سے آن لائن کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس 3 دن جاری رہی گے۔ پہلے سیشن میں مرکز کے سربراہ شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبد العزیز سعودی عرب میں معاف کرنے کی اقدار پر گفتگو کریں گے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس شرعی نقطہ نظر سے معاف کرنے اور در گزر کرنے پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اسلامی امور، دعوت وارشاد  ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ اور ڈاکٹر عبد العزیز السبیل بھی پہلے سیشن کے مقررین میں سے ہوں گے۔
دوسرے سیشن میں کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ، سربر آوردہ علما بورڈ کے رکن ڈاکٹر فہد الماجد اور ڈاکٹر عبد اللہ الفوزان مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے۔

شیئر: