مدی اور بینک کارڈز سے سرکاری فیسیں ادا کرنے کی سہولت
مدی اور بینک کارڈز سے سرکاری فیسیں ادا کرنے کی سہولت
بدھ 18 نومبر 2020 20:51
سداد کے ساتھ بینک کارڈز کے ذریعے سرکاری فیسیں ادا کی جا سکیں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت خزانہ نے سرکاری فیسوں کی ادائیگی کےلیے اضافی چینلز متعارف کرائے ہیں۔ سداد کے ساتھ بینک کارڈز کے ذریعے بھی سرکاری فیسیں ادا کی جا سکیں گی۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری خزانہ برائے آمدن طارق الشعیب نے بتایا کہ ’سرکاری لین دین میں ڈیجیٹل تبدییلی کے رواج کو فروغ دینے کے لیے سداد کے ساتھ آن لائن ادائیگی کے دیگر چینلز بھی مہیا کردیے گئے ہیں تاکہ شہری اور مقیم غیر ملکی، مختلف ویزوں پر مملکت آنے والے اور سرمایہ کار محفوظ طریقے سے بلا کسی رکاوٹ سرکاری فیس ادا کرسکیں‘۔
باقی اداروں کو بھی اس سسٹم میں شامل کیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)
انہو ں نے کہا کہ’ مدی اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے سرکاری فیسیں ادا کی جا سکتی ہیں۔ اکاونٹس ہولڈرز مختلف بینکوں کے کارڈز کے ذریعے فیس ادا کر سکتے ہیں‘۔
’بیرون ملک موجود افراد کریڈٹ کارڈ استعمل کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک موجو دایسے صارفین جن کا کسی سعودی بینک میں اکاونٹ نہ ہو وہ بھی کریڈٹ کارڈ سے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ نئے فیصلے سے سرکاری خدمات سے حاصل کرنے والوں کو آسانی ہوگی‘۔
انہو ں نے بتایا کہ ’ادائیگی کے اضافی چینلز موثر کردیے گئے ہیں۔ مستقبل قریب میں باقی ماندہ اداروں کو بھی اس سسٹم میں شامل کر لیا جائے گا‘۔