فوجی مشقیں محمد نجیب ملٹری بیس میں ہورہی ہیں۔(فوٹو عاجل)
مصر اور سعودی عرب کے درمیان فوجی مشقیں’ سیف العرب‘ شروع ہوگئیں۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجی مشقیں محمد نجیب ملٹری بیس میں ہو رہی ہیں۔ ان میں امارات، بحرین اور اردن کے فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
محمد نجیب ملٹری بیس مصر کے شمالی عالاقے میں واقع ہے۔ مشقیں شروع کرنے سے پہلے شریک ممالک کی افواج نے تربیتی تجربات اور تصوارت کے حوالے سے ایک گائیڈ تیار کی ہے۔
شریک فوجی دستوں کو ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچرز دیے گئے۔
فوجی مشقوں میں شریک عرب افواج ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔