پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک کروڑ پاکستانی شہریوں کے لیے 15 ڈالر کے حساب سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزارت قومی صحت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ چونکہ کورونا ویکسین کی عالمی اداروں سے سرٹیفکیشن ابھی باقی ہے اس لیے اس سلسلے میں ایڈوانس میں ادا کی گئی کچھ رقم ضائع ہونے کا بھی امکان ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ وزارت قومی صحت کی جانب سے کورونا ویکیسن کی خریداری کے لیے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لیا گیا اور 15 کروڑ ڈالر کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر وزارت قومی صحت نے ای سی سی کو بریفنگ دی کہ اس رقم سے خریدی گئی ویکسین خریداری کا پہلا مرحلہ ہوگی جو کورونا وائرس کی وبا میں کل آبادی کے پانچ فیصد افراد جن میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کافی ہو گی۔ اس رقم سے ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
’صرف ویکسین کورونا کو نہیں روک سکتی‘Node ID: 518211
-
فائرز کی کورونا ویکسین ’95 فیصد موثر‘Node ID: 518661
-
کورونا ویکسین کے نتائج کرسمس تک آنے کی امیدNode ID: 519051