’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق جمعہ 20 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 286 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 'اس طرح مملکت میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 54 ہزار 813 ہو گئی ہے۔‘
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 448 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین لاکھ 42 ہزار 404 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔'
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر چھ ہزار 664 رہ گئی ہے جن میں سے 793 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح مملکت میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 745 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 76 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حائل 30، مدینہ 28، دمام 15، طائف 11، جدہ 11، بریدہ 7، العقیق 5، تبوک 5، ینبع 4، اور خمیس مشیط میں 4 کیسز کا پتا چلا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، نو شہروں میں دو، دو اور 13 شہروں میں تین، تین جبکہ 3 شہروں میں تین، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ 'وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
'سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔'