ولی عہد کا برازیلی صدر سے رابطہ، تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
جی ٹوئنٹی کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو برازیل کے صدر سے ٹیلی فو ن پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق ’دونوں رہنماوں نے برازیل اور سعودی عرب کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔
سعودی ولی عہد نے سنیچر 21 نومبر سے ریاض میں شروع ہونے والی ورچوئل جی ٹوئنٹی کانفرنس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے مختلف مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں جی ٹوئنٹی کے وزائے خارجہ جمعے کو جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے اورمشترکہ اعلامیے کو حتمی شکل دیں گے۔
جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ نے سال رواں کے دوران اپنی میٹنگز میں غریب ترین ملکوں پر کورونا وبا کے اثران کم کرنے کے لیے اپنینوعیت کا پہلا لائحہ عمل طے کیا تھا۔
انہوں نے اس سلسلے میں غرب ملکوں کے قرضوں کی تنظیم نو اور غریب ملکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے قرضہ سروس کی ادائیگی کے سلسلے میں سہولتیں دے رکھی ہیں۔