گھر کے دیگر امور کی طرح دروازوں کی صفائی بھی وقتاً فوقتاً کرنی چاہیے (فوٹو: سیدیتی)
گھر میں دروازوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، دروازے اچھے رنگ اور صاف ستھرے ہوں تو گھر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
صاف رنگ کے دروازوں پر داغ بہت جلد لگتے ہیں جو بہت بھدے دکھائی دیتے ہیں۔ ہم ذیل میں لکڑی کے دروازوں کو صاف کرنے کے طریقوں کا ذکر کرتے ہیں۔
اگر ڈش واشنگ کے مائع اور پانی کو ملالیں اس سے تیار شدہ محلول دروازوں کی سطحوں کی صفائی کے لیے موزوں ہے۔ تاہم اس سے قبل دروازوں سے دھول اور مٹی صاف کر لیں۔
اس کے بعد جہاں داغ لگا ہو وہاں لگالیں لیکن اس بات کا یقین کرلیں کہ بنایا گیا محلول اس پر منفی اثر تو نہیں کر رہا۔
صفائی کرنے وقت دروازے کے نیچے اخبارات یا پرانے کپڑے بچھالیں۔
اگر آپ کو تسلی ہو جائے کہ اس محلول سے دروازہ صاف ہو رہا ہے تو اسے نچلی جانب سے شروع کریں، اس سے قبل دروازے کو ٹشو یا کپڑے سے اچھی طرح صاف کر لیں۔
دروازے کے فریم اور شیشے وغیرہ کو صاف کریں۔ اگر کوئی سخت اور گہرا داغ آ جائے اور صاف نہ ہو رہا تو اس کے لیے سرکہ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
دروزاے کے شیشے کیسے صاف کیے جائیں؟
1- دروازے کے شیشے صاف کرنے کے لیے گرم پانی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
2- شیشے کلینر یا صابن استعمال کرنے کی بجائے سرکہ میں ایک حصہ پانی ملا لیں مذکورہ محلول گندی کھڑکیوں اور دروازوں کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگرچہ سرکہ میں سخت بدبو ہوتی ہے، لیکن دروازوں کے کھولنے اور بند کرنے سے جلد ختم ہو جائے گی۔
3- شیشے کی سطح کو صاف کرنے کے لیے ٹشو کی بجائےاخبار کا استعمال کرنا بہتر ہے۔ ٹشو میں مسئلہ یہ ہے کہ وہ نشان چھوڑ دیتے ہیں۔ ٹشو کے مقابلہ میں موپس، مائکروفبر کپڑے اور اخبارات بہتر آپشن ہیں۔
4- جس طرح دروازے کا شیشہ کپڑے سرکہ سے دھویا جاتا ہے، اسی طرح اسے چیموس کپڑا (یا مائیکرو فائبر کپڑے) سے صاف کیا جاتا ہے۔