Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمڑے کے بیگ کو صاف کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

بیگ پر مختلف قسم کے داغوں کو مٹانے کے لیے الکوحل کا استعمال سب سے بہتر ہے (فوٹو: پِک پِک)
چمڑے کے بیگ کے دیرپا استعمال کے لیے اسے اچھی طرح صاف رکھنا انتہائی ضروری ہے، ایسے کیمیکل کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے جن میں امونیا یا بلیچ ہو کیونکہ یہ چمڑے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
چمڑے کا بیگ کیسے صاف کریں؟
بیگ کی ساری جیبیں خالی کرلیں اور اسے اُلٹا کرکے جھاڑیں تاکہ گردوغبار نکل جائے۔
اندرونی طرف کو باہر کرکے برش سے صاف کرلیں۔

 

چمڑے کو صاف کرنے کے لیے گرم پانی کے ساتھ ڈش واشنگ مائع ملائیں اور اس میں کوئی کپڑا لے کر بھگولیں۔ پھر بیگ کی بیرونی سطح پر لگائیں، اس کے بعد کسی صاف گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ تولیے سے بیگ کو خشک کرلیں، اس سے بیگ کے اندر گیا پانی اور صابن وغیرہ بھی نکل جائے گا۔
داغوں سے نجات پانے کے لیے
بیگ پر مختلف قسم کے داغوں کو مٹانے کے لیے الکوحل کا استعمال سب سے بہتر ہے، کپاس پر تھوڑا سا الکوحل لگا کر داغ کی جگہ پر لگالیں اور ہلکا ہلکا مل لیں، اسے ملنے میں شدت نہ کریں ورنہ چمڑے کو نقصان ہوگا۔
بیگ پر گھی وغیرہ لگ جانے کی صورت میں بیکنگ سوڈا (یا کارن سٹارچ) اسے ہٹانے میں مفید ہوتا ہے۔ گیلے کپڑے پر سوڈے کے ساتھ ہلکا سا ملیں پھر کچھ دیر دھوپ میں رکھ دیں، اس دوران گھی کو سوڈا جذب کرلے گا۔
لیموں کا رس اور ترتار کریم کے برابر اجزا تھوڑے سے آٹے میں ملالیں۔ اسے تیس منٹ تک رکھ دیں۔ گیلے کپڑے کے ٹکڑے سے بیگ پر لگالیں، لیموں کے رس اور ترتار کی کریم کی تاثیر ایک جیسی ہوتی ہے اس لیے اسے اوپر کی سطح پر استعمال کریں۔
چمڑے کے تھیلے کو صاف کرنے کے لیےچمڑے کے موائسچرائزر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے چمڑے کے کنڈیشنر خرید سکتے ہیں یا ایک حصہ سِرکے کو دو حصے السی کے تیل میں ملا کر خود بھی بنا سکتے ہیں۔ اسے چمڑے پر لگائیں ، پونے گھنٹے کے لیے اس کو میٹیریئل پر رکھیں، پھر چمڑے کو نرم کپڑے سے صاف کریں یہاں تک کہ چمک اٹھے۔

شیئر: