Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فردوس عاشق نے گورنر پنجاب کو بولڈ کر دیا

گورنر پنجاب زیادہ دیر تک فردوش عاشق اعوان کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے (فوٹو: سکرین گریب)
لاہور میں حکومت پنجاب کی جانب سے ’ہفتہ شان رحمت اللعالمین‘ کی سلسلے میں مستحق اور نادار بچوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران گورنر پنجاب اور معاون برائے اطلاعات پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں فردوس عاشق اعوان نے چوہدری محمد سرور کو تیسری ہی گیند پر کلین بولڈ کر دیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیرکفالت نادار اور مستحق بچوں کو گورنر ہاؤس کا دورہ کرایا گیا تھا، بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر بچوں کو محظوظ کرنے کے لیے گورنر پنجاب اور معاون برائے اطلاعات پنجاب کی کپتانی میں ایک نمائشی میچ کے ذریعے انہیں کرکٹ بھی کھلائی گئی۔
گورنر پنجاب چودری محمد سرور نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کی ابتدائی دو گیندیں کھیلنے کے بعد تیسری گیند پر ہی کلین بولڈ ہو گئے۔
کھیل کا سلسلہ شروع ہوا تو فردوس عاشق اعوان کرکٹ تک ہی محدود نہیں رہیں انہوں نے فٹبال کو کک لگا کر بچوں کو محظوظ کرنے کا مزید سامان بھی کیا۔

شیئر: