آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے پلیٹ فارم اوپن اے آئی جی پی ٹی فور نے دنیا بھر میں گِبلی سٹائل میں تصاویر یعنی پورٹریٹ بنانے کی سہولت دے کر دھوم مچا دی ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق صارفین چیٹ جی پی ٹی پر تصاویر اپلوڈ کر رہے ہیں اور اسے مخصوص اینیمے سٹائل میں تبدیل کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
چیٹ جی پی ٹی، اے آئی چیٹ بوٹس سائبر سکیورٹی کے لیے ’خطرہ‘Node ID: 873246
-
صارفین اب چیٹ جی پی ٹی سے کال اور واٹس ایپ پر بھی بات کر سکیں گےNode ID: 883255
-
ڈیپ سیک کمپنی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا ڈیٹا چوری کیا؟Node ID: 885144
امیجز اِن چیٹ پی ٹی کے اس نئے اور جدید فیچر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے جس کے بعد صارفین کی تصاویر گِبلی آرٹ میں وائرل ہو رہی ہیں۔
گِبلی آرٹ کیا ہے؟
گِبلی آرٹ بنیادی طور پر 1985 میں جاپان میں قائم کیے جانے والا سٹوڈیو گِبلی ہے جسے ہایو میازاکی، اِساؤ تاکاہاتا اور ٹوشیو سوزوکی نے بنایا تھا۔
گِبلی آرٹ میں ہاتھ سے بنائی گئی اینیمیشن تیار کی جاتی ہے جس میں بیک گراؤنڈ کی تفصیل اور جذبات سے بھرپور کہانی بھی شامل کی جاتی ہے۔
گِبلی دراصل لیبیا میں بولی جانے والی عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب گرم صحرائی ہوا کے ہیں۔
گِبلی پورٹریٹ ایسی تصویر کو کہتے ہیں جسے سٹوڈیو گِبلی کے منفرد انداز میں بنایا جاتا ہے۔
یہ تصاویر اینیمے کے دلدادہ افراد میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ اِن میں آرٹ کی عکاسی بھرپور انداز میں ہوتی ہے اور کہانی کو اچھے طریقے سے دکھایا جاتا ہے۔
اوپن اے آئی کے اس نئے فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف تصویر اپلوڈ کر کے اسے گِبلی آرٹ میں تبدیل کر سکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں یہ آرٹ اس وجہ سے بھی ٹرینڈ کر رہا ہے کیونکہ امریکہ میں لگ بھگ 72 فیصد افراد باقاعدگی سے جاپانی اینیمے دیکھتے ہیں۔
اس فیچر کے آنے کے بعد اینیمے کے شوقین افراد کو موقع مل گیا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ تصویر کو آرٹ میں بدل دیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر صارفین کی بڑی تعداد گِبلی آرٹ اپلوڈ کر رہی ہے۔
مفدل ووہرہ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے بیٹر وراٹ کوہلی اور اُن کی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر شیئر کر دی۔
کرن مشرا نے مشہور پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان اور اُن کے ہمنواؤں کی تصویر گبلی انداز میں شیئر کی۔
جواکوڈ نامی صارف نے مشہور میم سٹار اختر کی میم شیئر کی اور کہا کہ ’گبلی سٹائل میں تصاویر پوسٹ کرنا بند کریں۔‘
وویک چودھری نے بالی وڈ کی مشہور فلموں کے سِینز کی گبلی آرٹ میں فوٹوز شیئر کیں۔
شروتی مشرا نے وراٹ کوہلی اور لائنل میسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیٹ جی پی ٹی امیج جنریشن نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔‘
پیروڈی اکاؤنٹ گبر نے اپنی تصویر گبلی آرٹ میں بنا دی۔
مشہور یوٹیوبر مسٹر ہوز دی باس یعنی ارُن مینی نے بھی اپنی تصویر گبلی اینیمی سٹائل میں شیئر کیں۔
گِبلی آرٹ کون استعمال کر سکتا ہے؟
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اعلان کیا کہ دنیا بھر میں گِبلی آرٹ کی غیر معمولی ڈیمانڈ کے بعد ابھی تک اس فیچر کو چیٹ جی پی ٹی پر صارفین کے لیے مفت شروع نہیں کیا گیا۔
یعنی جو صارفین چیٹ جی پی ٹی کا بیسک پلان استعمال کرتے ہیں وہ اس سہولت سے محروم رہیں گے تاہم گوگل جیمینائے اور گروک جیسے آرٹیفیشل پلیٹ فارمز کو استعمال کر کے گِبلی آرٹ بنایا جا سکتا ہے۔
یہاں واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی نسبت گروک اور جیمینائے پر گِبلی آرٹ کے ذریعے بننے والی تصاویر مختلف ہو سکتی ہیں۔
اسی طرح کرائون، ڈِیپ اے آئی اور پلے گراؤنڈ اے آئی کے ذریعے بھی صارفین گِبلی آرٹ بنا سکتے ہیں۔