Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پہاڑی شگاف مہم جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز

’بارش کے موسم میں پورے علاقے کا پانی شگاف میں جمع ہو جاتا ہے، وادی کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 تبوک شہر سے مغرب کی طرف 60 کلو میٹر دور پہاڑی شگاف مہم جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وادی خنبرہ اور حسمی پہاڑوں کے قریب قدرتی شگاف اب اہم ترین سیاحتی مقام بنتا جا رہا ہے جہاں پہنچنے کے لیے سیاحوں کو فوروہیل کار کی ضرورت ہے۔

پہاڑی شگاف اور کھائی کی تصاویر شیئر کرنے والے سعودی فوٹو گرافر علی السحیبانی نے کہا ہے کہ ’بارش کے موسم میں پورے علاقے کا پانی شگاف میں جمع ہوجاتا ہے جس سے وادی کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’یہ علاقہ قدرتی جیولوجیکل مناظر سے بھر پور ہے جہاں شائقین کو ضرور جانا چاہئے‘۔

’پہاڑی شگاف اور وادی کی منظر کشی کرنے کے لیے مجھے خصوصی ڈرون استعمال کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شگاف کے دہانے پر پہنچنے سے ایک عجیب احساس گھیر لیتا ہے، آدمی کے سامنے گہری کھائی ہوتی ہے جو تنگ ہوتی جاتی ہے‘۔
 

شیئر: