مملکت کے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز کے اوقات
مکہ اور مدینہ منورہ میں ساڑھے 6 بجے نمازِ عید ادا کی جائے گی(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کی نماز کے اوقات جاری کردیئے گئے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عید کی نماز صبح 6:30 پر پڑھائی جائے گی۔
سبق نیوز کے مطابق 29 رمضان کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے بعد مملکت کے تمام علاقوں میں عید الفطر کی نماز کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ وزارت اسلامی امور کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی نماز سورج نکلنے کے 15 سے 20 منٹ بعد ادا کی جائے۔
مملکت کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے اوقات وہاں سورج نکلنے کے اعتبار سے متعین کیے جائیں گے۔ ریاض میں عید الفطر کی نماز صبح 6:02 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ مشرقی ریجن کے علاقے دمام اور الخبرمیں شروق کے اوقات سب سے پہلے ہوتے ہیں اس اعتبار سے ان شہروں میں نماز عید کا وقت 5:47 رکھا گیا ہے۔
تبوک میں عید الفطر کی نماز 6:41 پر ادا کی جائے گی جبکہ سکاکا میں 6:25 ، عرعر میں 6:22 ، جنوبی علاقے جن میں ابھا ، خمیس مشیط وغیرہ شامل ہیں وہاں 6:20 جبکہ نجران میں 6:14 اور جیزان میں 6:21 پر پڑھائی جائے گی۔
قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں 6:12 جبکہ حائل میں 6:20 اور الباحہ ریجن کے علاقے میں 6 بج کر 24 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں 15 ہزار سے زائد جامع مساجد کے علاوہ 4 ہزار کے قریب عارضی عید گاہوں میں نمازِ عید ادا کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔