Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد‘

’اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہیں، اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات زیر غور نہیں ہے۔
منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے بیانات واضح اور غیرمتزلزل ہیں۔‘
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرسکتا۔

شیئر: