پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد ایک گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو میں ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلا رہا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیور گاڑی تیز چلاتے ہوئے اپنی اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا مرتکب ہوا ہے۔
ڈرائیور کو سزاسنانے کے لیے محکمہ میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ایکٹ کے تحت سزا سنائی جائے گی۔