Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک: پرنس سلطان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پروازوں میں 25 فیصد اضافہ

لاجسٹک منصوبے میں 266.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شمال مغربی شہری تبوک کے پرنس سلطان انٹرنیشنل فضائی ٹرانسپورٹیشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس میں پروازوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کا غماز ہے کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق تبوک میں بہتر نقل و حمل، رابطے  اور محفوظ سفر کی جانب عمدہ پیش رفت ہے۔
سعودی وزیر  ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے حال ہی میں شمال مغربی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تبوک میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے جو قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک حکمت عملی کے وسیع تر مقاصد کی حمایت کرتا ہے۔
صالح الجاسر نے یہ بھی کہا کہ تبوک ایئرپورٹ پر سہولتوں میں اضافہ ، پروازوں کی تعداد اور ملکی و بین الاقوامی روٹس پر آمدورفت آئندہ برسوں میں مزید ترقی کا سنگ میل ہے۔
سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک  کے لیے 2021 میں شروع کی جانے والی نئی حکمت عملی کا مقصد مملکت کو تین براعظموں سے جوڑنے والے عالمی نقل وحمل کے مرکز میں بدلنا ہے۔
نئی حکمت عملی ٹرانسپورٹ سروسز کو بہتر بنانے کے لیے سعودی وژن 2030 کا مرکزی حصہ ہے۔ لاجسٹک منصوبے میں 2030 تک 266.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اہداف کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سے 53.3 ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔

مسافروں کے لیے بین الاقوامی معیار کے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

وزیر ٹرانسپورٹ نے ریجن میں جدید سڑکوں کی انفراسٹرکچر کے بارے میں بتایا اس میں بین الاقوامی معیار کا خیال رکھا گیا ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور اقتصادی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا اور مسافروں کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے تبوک  کے لیے نقل و حمل کے شعبے میں ہونے والی اہم پیشرفت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات کی بہتری کے لیے اپنی مسلسل وابستگی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
صالح الجاسر نے مزید بتایا یہ اقدامات نہ صرف موجودہ ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ خاص طور پر ملکی و بین الاقوامی لاجسٹک نیٹ ورکس کی معاونت کے لیے سپلائی چین کی کارکردگی  بڑھانے کے مستقبل کے اہداف کی جانب اہم قدم ہیں۔

تبوک ایئرپورٹ پر سہولتیں بین الاقوامی روٹس میں مزید ترقی کا سنگ میل ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

وزیر ٹرانسپورٹ نے تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان کی قیادت میں خطے کے ترقیاتی منصوبوں مستقل حمایت اور مقامی باشندوں اور سیاحوں کے لیے ٹرانسپورٹ سروسز میں بہتری لانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے دورے میں تبوک چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات میں نجی شعبے کے ساتھ مزید تعاون پر زور دیا۔
وزیر نے خطے کی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کے بارے میں اپنی آراء، تجاویز اور ترجیحات کے بارے میں جاننے کے لیے مقامی شہریوں سے بھی ملاقات کی۔
 

شیئر: