Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر:چوری کی اطلاع پر خاتون کو جلا دیا گیا

شمالی مصر کے شہر سکندریہ میں  ایک شخص نے  60 سالہ خاتون کو جلا کر ہلاک کردیا۔
مذکورہ خاتون نے اس شخص کی چوری کرنے کی اطلاع  پولیس کو دی تھی، جسے انتقام میں جلا کرہلاک کردیا گیا۔
سکندریہ کے علاقے مندریہ میں 60 سالہ سامیہ حجازی نامی خاتون نے پڑوسی کے گھر میں چور کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو کردی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر چور کو گرفتار کرلیا۔
چند دنوں بعد پولیس نے چور کو رہا کردیا، چنانچہ وہ سامیہ حجازی کے گھر آیا اس پر پٹرول  چھڑکا اور آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
سامیہ کے بیٹے نے انہیں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گئیں۔
مصری پبلک پراسیکیوٹر کونسلر حمادہ الصاوی نے جمعرات کے روز کہا  کہ پبلک پراسیکیوشن کو 21 نومبر کو سکندریہ گورنری میں محکمہ پولیس مندریہ کے ایک شخص سے اطلاع ملی کہ ملزم نے سامیہ کو قتل کے لیے آگ لگا دی۔  جب پولیس حادثہ کی جگہ پہنچی تو دو گواہوں نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو آگ لگا دی۔ ملزم نے  چوری کی اطلاع  دینے پر جوابی کارروائی  کی تھی۔
پبلک پراسیکیوٹر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات میں یہ واضح  ہوگیا کہ ملزم نے مقتولہ پر پٹرول ڈالا اور آگ لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے مقام کے ارد گرد نگران کیمروں کی مدد سے ملزم کی پٹرول خریدنے کی تصاویر اور خاتون کے گھر کی جانے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن ٹیم  حادثہ کی اطلاع ملنے پراس کا معائنہ کرنے متاثرہ  خاتون کی رہائش گاہ  پہنچی، جہاں خاتون آگ سے جھلس گئی تھی۔

سامیہ کے بیٹے نے انہیں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گئیں۔ فوٹو انسپلیش

حادثے کی جگہ پر موجود بچوں جنہوں نے اس واقعے کا مشاہدہ کیا ان کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کے کمرے میں پلاسٹک کی بوتل لے کر داخل ہوا جو اس نےخاتون  پر ڈالا اور اسے زبردستی گھسیٹا اور دروازے تک جا پہنچا۔ پھر وہ بھاگ گیا۔
ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران اس نے جرم کا اعتراف کیا۔
پبلک پراسیکیوشن آفس نے مدعا علیہ کو احتیاطا نظربند کردیا ہےجہاں تفتیش جاری ہے۔ فرانزک ڈاکٹر کو مقتول کے جسم کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ اس کی موت کی وجہ اس کی چوٹوں اور واقعات کی نشاندہی کی جا سکے۔

شیئر: