بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنی کامیاب ترین فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے 17 برس مکمل ہونے کی خوشی منا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان اور سیف علی خان نے بھی ان کے ساتھ کام کیا تھا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریتی رنٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں آج ’کل ہو نہ ہو‘ فلم کو یاد کر رہی ہوں۔ ایسی فلم جس نے مجھے ہنسایا بھی اور رلایا بھی۔ ایک ایسا تجربہ جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ غالباً میری بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں۔ آج اپنی زندگی پوری طرح جی لو، کیا پتا ’کل ہو نہ ہو۔‘
مزید پڑھیں
-
مہوش حیات کو چاکلیٹ کا تحفہ بھیجنے والا ’سیکرٹ فین‘ کون؟Node ID: 520716
-
’جونیئر بچن‘ کی نئی لُک اور پرینکا چوپڑا کی تیاریاںNode ID: 520831