شمالی علاقے کے قدرتی حسن سے مالامال پہاڑ ’المنجور‘
شمالی علاقے کے قدرتی حسن سے مالامال پہاڑ ’المنجور‘
اتوار 29 نومبر 2020 8:39
موسم سرما کی بارشوں کے بعد مملکت کے شمالی علاقے کے پہاڑ’المنجور‘ اور اس کے اطراف کے علاقے میں چھائے بادلوں کی وجہ سے انتہائی خوبصورت مناظر پیش کررہے ہیں۔
الوجھ کمشنری کے جنوب میں واقع پہاڑوں کی چوٹیوں سے گھنے بادلوں کے بغلگیر ہونے کے مناظر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آپٹیکل وکٹوریل محمد الشریف نے بتایا کہ وہ قدرتی مناظر کے دل دادہ ہیں یہی وجہ ہے کہ خوبصورت قدرتی ماحول کوکیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے مختلف علاقوں کا سفر کرتے ہیں۔
الشریف نے بتایا کہ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں المنجور پہاڑوں کا حسین منظر دل کو موہ لینے والا ہے خاص کر بارش کے بعد تو اس کا حسن دوبالا ہو گیا ۔
ان دنوں مسلسل بارشوں کے باعث المنجور قریہ کے قریب کا صحرا بے حد خوبصورت ہو گیا۔پورا علاقہ منفرد رنگوں کی سحر انگیزی نے چٹانوں کو ہی نہیں پورے علاقے کو سجادیااسی وجہ سے میں نے ان مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا تاکہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو علاقے کے قدرتی حسن سے آگاہ کروں۔
الشریف کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد پہاڑوں کی چوٹیوں پر گھنے بادلوں کو بغلگیر ہوتے منظر اس سے قبل نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھے تھے۔
الشریف نے بتایا کہ وہ قدرتی مناظر کے دیوانے ہیں ۔ وہ الوجھ کمشنری کے بری اور بحری مقامات کے جمالیاتی مناظر ہرکس و ناکس تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ ایک فوٹو گرافر کی حیثیت سے میرا پیغام تبوک کے خوبصورت اور مثبت پہلووں کو اجاگر کرنا ہے