Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈرائیڈ فون میں موجود ڈیٹا خطرے میں؟

کمپنی کو 90 دن میں اس تکنیکی خرابی کو حل کرنے کا وقت دیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
انفارمیشن سیکورٹی ماہرین نے  ایک مشہور ایپ کے سافٹ ویئر کے خطرناک  نقص کے بارے میں صارفین کو متنبہ کیا ہے جس کا استعمال  لاکھوں صارفین کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق  ’ٹرسٹ ویو‘ کمپنی  کے ماہرین  نے صارفین کو موبائل میں استعمال ہونے والی ’گو ایس ایم ایس  پرو‘ نامی ایپ کے بارے میں متنبہ کیا ہے جسے دنیا بھر کے لوگ  پیغامات، تصاویر، ویڈیوز  اور مختلف قسم کی فائلوں کی شیئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
 
’ٹرسٹ ویو‘ کے ماہرین نے  نشاندہی کی ہے کہ وائرس کے خطرے سے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری  پراثر پڑتا ہے۔ گو ایس ایم ایس  پرو کے ذریعے  جب کوئی صارف ڈیٹا شیئر کرتا ہے تو وہ اسے ایسے  شخص تک منتقل کردیتا ہے جس نے اپنے موبائل میں  یہ ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کی ہوتی ہے۔
ماہرین  کے مطابق  اس وائرس کے بارے میں گزشتہ اگست  میں معلوم ہوگیا تھا، جب کہ اس ایپ کو تیار کرنے والی کمپنی کو وارننگ دی گئی تھی۔
کمپنی کو 90 دن میں اس تکنیکی خرابی کو حل کرنے کا وقت دیا گیا تھا لیکن کمپنی نے اس پر کوئی توجہ  نہیں دی۔
ماہرین نے اس بات کو مزید خطرہ تصور کیا ہے کہ اس ایپ کو گوگل پلے سٹور  سے کئی صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے جس سے ان کا ڈیٹا خطرے میں ہے۔

شیئر: