Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپریل کے بعد پہلی بار کورونا کیسز کم ترین سطح پر

کورونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 190 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں کووڈ19 سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 526 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 954 ہوچکی ہے ۔

ایک ہی دن میں کورونا سے 14 افراد جان کی بازی ہارگئے (فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ ایک روز کے اندر سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں آئے جن کی تعداد 64 رہی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد36 ، مدینہ منورہ میں 31 ، مشرقی ریجن میں 18 جبکہ قصیم ریجن میں 9
عسیر ریجن میں 8 ، نجران ریجن میں 7 جبکہ تبوک اور حائل ریجن میں 5 ، پانچ افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
الجوف ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 جبکہ الباحہ اور شمالی حدود ریجن میں ایک ایک شخص کورونا میں مبتلا پایا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 324 رہی جس کے بعد اب تک اس مرض سے 3لاکھ 48 ہزار 562 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 603 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 4 ہزار 10 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت تشویش ناک نہیں۔

وبائی مرض سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اگرچہ نمایاں کمی واقع ہورہی ہے تاہم اس مرض سے احتیاط کےلیے مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرنا از حد ضروری ہے تاکہ وبائی مرض سے مکمل طورپر محفوظ رہا جاسکے۔
کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو مستقل طور پر صاف کرنا انتہائی اہم ہے۔

شیئر: