Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر اور گاڑی سے کورونا کا خاتمہ کس طرح؟

دوسروں کی حفاظت کےگھرکو جراثیم کش مواد سے صاف کرلیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیابی کے بعد گھر اور گاڑی کو جراثیم کش محلول سے سینیٹائز کرلیاجائے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے وزارت صحت سے کیے گئے استفسار کے حوالے سے لکھا ہے کہ جو شخص کورونا میں مبتلا رہا صحتیابی کے بعد اسے چاہئے کہ وہ خود اور دوسروں کی حفاظت کےلیے گھر کو ڈیٹول یا کسی بھی جراثیم کش محلول کے ذریعےصاف کرلے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت نے مزید کہا کہ اب تک کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی زندگی مختلف ماحول اور چیزوں کے لیے جدا ہوتی ہے اس لیے احتیاط کا تقاضہ ہے کہ وہ افراد جو کورونا کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہوں گاڑی کو دھلوانے سے قبل اس پر اچھی طرح جراثیم کش مواد کا اسپرے کرلیں تاکہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوجائے۔

کورونا وائرس بعض چیزوں پرکئی دن تک زندہ رہتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کی وبا پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے تاہم احتیاط کے پیش نظر ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر مکمل طور پرعمل کیاجائے۔
ہاتھوں کی صفائی اورجراثیم کش محلول استعمال کرنے کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گھروں سے باہر ہاتھوں کو سینیٹائزکرتے رہیں اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہر 2 گھنٹے بعد ہاتھوں کو صابن سے 20 سیکینڈ تک اچھی طرح دھوئیں کیونکہ کورونا وائرس انسان سے انسان میں بڑی تیزی سے منتقل ہوتا ہے جو مصافحہ کرنے یا متاثرہ شخص سے قریب ہونے پر بھی دوسرے کو لگ سکتا ہے اس لیے سماجی فاصلے کے اصول کو عالمی طور پرتسلیم کیاگیاہے۔

شیئر: