Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا خوف: سکول ٹیچر کی شکایت

وزارت صحت نے جواب میں کہا سکول ٹیچر کی طبی معائنہ کیاجاچکا ہےفوٹو: سوشل میڈیا
 سعودی عرب میں کورونا کے خوف کے باعث ایران سے آنے والے ایک سکول ٹیچر کے بارے میں وزارت صحت میں شکایت کی گئی ہے۔
 سکول ٹیچر کے ساتھی نے وزارت صحت کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’ہمارے یہاں ایک استاد گزشتہ روز ایران سے آئے ہیں ، ان کی وجہ سے کافی تشویش ہے‘۔
وزارت صحت نے جواب میں کہا ’آپ شکریہ ، پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔ سکول ٹیچر کی طبی معائنہ کیاجاچکا ہے ۔کسی قسم کا وبائی مرض نہیں پایا گیا‘۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

وزارت صحت نے مزید کہا ’مملکت کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی حالت کے بارے میں وزرات صحت کے نمبر 937 پر اطلاع دیں تاکہ فوری طبی معائنہ کیاجاسکے‘۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے۔
 لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نمبر پر کورونا سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پر مرض سے بچاو کی تدبیرکے علاوہ اطلاعات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: