’ہارن بجائے بغیر گاڑی سٹارٹ کر دی گئی تو اس سے بلی کی جان جا سکتی ہے‘
’سرد موسم میں گاڑیوں کا گرم انجن بلیوں کے لیے مناسب ترین جگہ ہے‘ (فوٹو: سبق/ ٹوئٹر)
سعودی وزارت ماحولیات نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح گاڑی سٹارٹ کرنے سے پہلے ہارن ضرور بجا لیا کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ہدایت اس لیے کی گئی ہے کیونکہ سرد موسم میں بلیاں گاڑیوں کے گرم انجن کے قریب پناہ تلاش کرتی ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہارن بجانے سے اگر انجن کے قریب کوئی بجلی چھپی ہوئی تو وہ بھاگ جائے گی‘۔
’ہارن بجائے بغیر گاڑی سٹارٹ کر دی گئی تو اس سے بلی کی جان جا سکتی ہے‘۔
’سرد راتوں میں عام طور پر بلیاں گرم جگہوں کی تلاش میں رہتی ہیں اور گلی محلے میں کھڑی گاڑیاں ان کے لیے مناسب ترین جگہیں ہیں‘۔