Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی افواج نے حوثیوں کی دو بارودی کشتیاں تباہ کر دیں

علاقائی و عالمی تجارت کے لیے خطرہ بننے والی کشتیوں بحیرہ احمر کے جنو میں تباہ کر دیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئیر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی دو بارودی کشتیاں تباہ کردی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’واقعہ کل بدھ کو ہوا ہے، حوثی ملیشیا نے صعدہ کے ساحل سے بارود سے لیس دو ریموٹ کنٹرول کشتیاں  روانہ کیں، اس کا ہدف دہشت گردانہ تھا‘۔
’بین الاقوامی سمندری گزرگاہ اور علاقائی و عالمی تجارت کے لیے خطرہ پیدا کرنے والی کشتیوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحیرہ احمر کے جنوب میں تباہ کر دیا گیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی تخریب کاری کرنے، میزائل اور ڈرون کے علاوہ بارودی کشتیاں اور بارودی سرنگ بچھانے کے لیے صعدہ کو مرکز بنائے ہوئے ہیں‘۔
’ان کی طرف سے دہشت گردانہ اقدامات عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں‘۔
’اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں سمندری گزرگاہ اور عالمی تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے‘۔
 
 

شیئر: