جنوبی علاقہ کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام
’ڈرون حملہ آج صبح ہوا ہے، فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا‘ ( فوٹو: سبق)
یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے آج بدھ کو علی الصباح سعودی عرب کے جنوبی علاقےکو ایک مرتبہ پھر ڈرون نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے جان بوجھ کر جنوبی علاقے کے پر امن شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات اور نجی املاک کے علاوہ بے گناہ رہائشیوں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے‘۔
’ہر مرتبہ ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سعودی افواج آہنی دیوار ثابت ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج بھی راڈار پر حوثی ڈرون کا انکشاف ہوتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی ہے‘۔
’حوثی ڈرون کو میزائل سے نشانہ بنا کر فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے‘۔