پی ڈی ایم کی تحریک کے پہلے مرحلے کے اختتامی جلسے میں ایک مرتبہ پھر محمود خان اچکزئی کی تقریر میں لاہور کے باسیوں کے متعلق جملوں سے ایک نئی طرح کا تنازع جنم لے چکا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 13 دسمبر کے لاہور جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی برا نہ مانے ہم کسی کو طعنہ دینے نہیں آئے جہاں جہاں کلمہ حق کہا جاتا تھا وہ سارے علاقے یا اٹلی یا انگریز یا فرانسیسیوں کے قبضے میں چلے گئے۔ برا نہ مانیں ایک وطن جو ان کے خلاف لڑا وہ افغان پشتون وطن تھا دریائے آمو سے لے کر اباسین تک، برا نہ مانیں جہاں ہندووں اور سکھوں نے انگریز کا ساتھ دیا وہاں تھوڑا سا ساتھ لاہوریوں نے بھی افغان وطن پر قبضہ کرنے کے لیے انگریزوں کا دیا۔ بس اتنا کافی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
ملک توڑنا نہیں چا ہتے ،محمود اچکزئیNode ID: 345901
-
فضل الرحمان،اچکزئی اور اسفند یا ر کی باری بھی آنیوالی ہےNode ID: 373631
-
مہاراجہ رنجیت سنگھ ایک بار پھر لاہور میںNode ID: 423976