Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمان،اچکزئی اور اسفند یا ر کی باری بھی آنیوالی ہے

لاہور... پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔عمران خان پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔نواز شریف کے بعد زرداری ، فضل الرحمن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی سب کا نمبر آنے والاہے۔سب سے ہوئی لوٹی دولت برآمدکی جا ئے گی۔ ملک کو لوٹنے والوں کو چکی بھی پیسنی پڑے گی اور اپنی بیرک میں ہلکی سی جھاڑو بھی لگانا پڑے گی۔ ملک لوٹنے والے ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میری گفتگو سے صحافیوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے اس پرمعذرت کرتا ہوں۔ اسمبلی میں بھی 2 مرتبہ معذرت کی۔ آج دوبارہ معذرت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی قیادت منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ نہیں لے جائےگی بلکہ پاکستانی عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کرےگی۔

شیئر: