پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ جرمانے میں رعایت دینے کا مقصد ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو کم کرنا ہے اور قوانین کی عمل درآمد کروانا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جرمانے میں کمی کی رعایت ان شہریوں کے لیے نہیں ہے جن کی گاڑیاں ضبط ہوئیں یا جنہوں نے 2020 کے قانون نمبر (5) کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس قانون کے تحت 10 خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو 5000 سے 50 ہزار درہم کے درمیان جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے ورنہ گاڑی بھی ضبط کر لی جاتی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سال ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے تین آپشنز دی گئی تھیں۔
پہلی آپشن کے تحت جرمانے میں 50 فیصد کی کمی کی رعایت دی تھی جو 22 جون کو مکمل ہوئی تھی، جبکہ 35 فیصد 25 فیصد جرمانے میں کمی کی رعایت فی الحال جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق جرمانے کی جلد ادائیگی کرنے والوں کے لیے گاڑی کی بکنگ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے، سوائے ان کے جو دس بڑی خطرناک خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوں۔
ابوظہبی کی پولیس نے ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلیکیشن جیسے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے صارفین کو جرمانے کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی ہے۔
اس سے قبل ٹریفک جرمانے کی ادائیگی میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں میں پیسے جمع کرنے کی سہولت مہیا کی گئی تھی جن میں ابو ظہبی کمرشل، المشریک، ابوظہبی اسلامی بینک، اور امارات اسلامی بینک شامل ہیں۔ ان بینکوں کے تحت جرمانہ قسطوں میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
جرمانے کی ادائیگی ابوظہبی پولیس سروس سینٹرز اور ڈیجیٹل چینلز جیسے ویب سائٹ، سمارٹ فون ایپلی کیشن اور سیلف سروس ڈیوائسز کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو ملک میں ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔