وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید فروغ دینے، دو طرفہ تجارت میں اضافے بالخصوص زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں
-
200 پاکستانیوں کو یو اے ای سے واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹسNode ID: 497696
-
شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقاتNode ID: 520936
-
شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئےNode ID: 525451
خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو دبئی پہنچے ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر امارات کے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کریں۔
H.H. Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, Vice President and Prime Minister of UAE and Ruler of Dubai, recives H.E Shah Mahmood Qureshi, Minister of Foreign Affairs of Pakistan, and holds bilateral talks on developing and strengthening relations between two friendly countries pic.twitter.com/zhcv5tgDCo
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) December 17, 2020