Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں نو وکٹوں سے شکست

ہملٹن میں ٹاس جیتنے کے بعد شاداب خان نے بتایا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 164 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے چار گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کے سائیفرٹ نے 84 اور ولیمسن نے 57 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کے بولر شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 38 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ حارث رؤف نے چار اوورز میں 39 رنز دیے اور کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کر سکے۔
 نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 35 کے سکور پر گری جب گپٹل 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کیے۔ محمد حفیظ 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ٹرینٹ بولٹ کو پہلے اوور میں دو چوکے لگائے۔ جس کے بعد اگلے اوور میں حیدر علی نے ٹم سوتھی کی دو گیندوں کو باؤنڈری سے باہر بھیجا مگر اگلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بولر کو ہی کیچ تھما بیٹھے اور یوں دوسرے میچ میں بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جنہوں نے 22 رنز سکور کیے۔
پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شاداب خان تھے جو چار رنز بنا سکے۔ فہیم اشرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہملٹن میں ٹاس جیتنے کے بعد شاداب خان نے بتایا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور پہلا میچ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے بلے باز کین ولیمسن کی واپسی ہوئی۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

شیئر: