نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آ رہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت دھچکہ لگا جب کپتان بابر اعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق اتوار کے روز کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
قریبی ہسپتال میں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے۔
بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے اور ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز قرارNode ID: 499506
-
ٹی ٹوئنٹی: بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیNode ID: 510856
-
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 14 سال بعد پاکستان کا دورہNode ID: 523686