شوبز کو خیرباد کہنے والی بالی وڈ کی اداکارہ ثنا خان جن کی مفتی انس سید کے ساتھ شادی کو ایک ماہ ہوگیا ہے نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ثنا خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’انس سید کے ساتھ شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔‘
ثنا خان نے لکھا کہ ’گذشتہ ماہ اسی دن میں نے ’قبول ہے‘ کہا تھا، اس بات کو ایک ماہ ہوگیا ہے الحمد للہ، بس ایسے ہی ہنستے ہنستے پوری زندگی نکل جائے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری ساسو ماں نے یہ دوپٹہ میرے لیے تیار کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈین فلم سٹار ثنا خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیاNode ID: 510096
-
’میرے شوہر کو دہشت گرد اور پاکستانی کہا گیا‘: اُرمیلا متونڈکرNode ID: 526066
ثنا خان نے انس سید کے ساتھ رواں برس 20 نومبر کو شادی کی تھی، انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ ’ہم نے اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے محبت کی۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے اللہ کی رضا کے لیے ہی ایک دوسرے سے شادی کی۔‘
’دعا ہے اللہ ہمیں اس دنیا میں اور جنت میں اکٹھا رکھے۔‘
رواں ماہ کے شروع میں ثنا اور انس ہنی مون کے لیے کشمیر گئے تھے۔ ثنا خان وہاں سے سیر و تفریح سے متعلق اپنی سرگرمیوں کی تصاویر مسلسل سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہیں۔
ثنا کے شوہر انس نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ثنا کا اداکاری چھوڑنے کے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
’میں نے انہیں ایک مخصوص انداز میں زندگی گزارنے کے لیے کبھی مجبور نہیں کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ثنا نے قریباً چھ ماہ قبل انسٹاگرام پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ حجاب کریں گی۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ شاید ایسا وہ وبا اور کام نہ ہونے کی وجہ سے کر رہی ہیں، لیکن درحقیقت وہ ہمیشہ اپنے کاموں سے خود کو الگ رکھنا چاہتی ہیں۔
