Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو 101 رنز سے شکست، ’میچ ہار گئے پر دل جیت گئے‘

فواد عالم نے 14 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کر لی (تصویر: اے ایف پی)
ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 431 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے اپنی دوسری  اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز پر موجود تھے۔ اظہر علی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن فواد عالم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 11 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری سنچری تھی۔
مزید پڑھیں
فوادعالم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔ فواد عالم نے 14 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی۔
شائقین کرکٹ فواد عالم کو ایک بار پھر ’فارم‘ میں دیکھ کر ان کی خوب پذیرائی کر رہے ہیں۔

فیصل خان نامی صارف نے لکھا کہ ’کیپٹن رضوان اور فواد عالم کی پاکستان کے لیے فائیٹ۔ میچ تو ہار گئے لیکن ان دونوں بلے بازوں نے دل جیت لیے۔ میچ کے پانچویں کھیلنا مشکل ہوتا ہے وہ بھی تب جب آپ کے 4 ٹاپ کے بلے باز 70 کے گرد آؤٹ ہو جائیں، 11 سال بعد واپسی کرنے والے فواد نے ثابت کردیا کہ وہ گریٹ بیٹسمین ہیں۔‘
فواد عالم کی کارکردگی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ مہوش بھٹی نے فواد عالم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسے کہتے ہیں اتے ہی چھا جانا، جس مینجنمینٹ  نے ماضی میں ایسے کھلاڑی کو نہیں رکھا انہیں بندہ کیا کہے۔‘

یاد رہے کہ چوتھے ٹیسٹ کرکٹ کے دوران مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا تھا۔
احمر نجیب نے لکھا کہ ’محمد رضوان نے اتنے پریشر میں بھی کیا بہترین 50 سکور کیے ہیں یہ ٹیسٹ میچ کے دوران چوتھی بار لگاتار 50 بنانے میں مسلسل کامیاب رہے ہیں۔‘

ماضی میں کرکٹ حکام کی جانب سے فواد عالم کو بار بار ریجکٹ کرنے کے حوالے سے بیشتر صارفین غصے کا شکار بھی نظر آئے۔ ٹوئٹر صارف ہرا نے لکھا کہ ’10 سال پہلے فواد عالم جیسے کھلاڑی کو نہ سیلیکٹ کرنے والوں کو آج کی پرفارمنس دیکھ کر شرم آنی چاہیے۔‘

مظہر ارشد  نے لکھا کہ ’ فواد عالم ٹیسٹ کرکٹ میں 100 بنانے والے واحد بیٹس مین ہیں، جن کو 11 سال تک کھلینے نہ دیا گیا اور آج ایک واپس آتے ہی ایک بار پھر 100 بنا کر فواد نے خود کو ثابت کردیا۔‘

عمر شریف کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’پاکستان کے اندر کسی بھی شعبہ میں میرٹ کے قتل کی فواد عالم سے بڑی مثال شاید ہی کوئی ملے۔‘

 

شیئر: