پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا یوٹیوب چینل پچھلے کچھ عرصے کے دوران خاصا مشہور ہوا ہے۔ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے گُر بتاتے بتاتے اکثر وہ غصے میں بھی آ جایا کرتے اور سخت باتوں کے علاوہ ہلکا پھلکا مذاق بھی کر لیا کرتے، جس کی وجہ سے ان کی ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جاتی تاہم آج ان کا ایک ایسا کلپ ٹوئٹر پر شیئر ہوا ہے جس میں وہ دلیری اور پھینٹا جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بات چیت کر رہے ہیں۔ جس پر بعض صارفین کی جانب سے تبصرہ ہوا کہ یہ ہمارے بہترین کرکٹر ہیں جو کھیل میں بدمعاشی کو فروغ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سیاست میں آنے کا شوق ہے ،شعیب اخترNode ID: 308691
-
'انڈین بولرز کی تربیت کے لیے تیار ہوں'Node ID: 476861
اس کلپ میں شعیب اختر دیکھنے والوں سے مخاطب ہیں اور کہتے ہیں کہ ’آپ کو یاد ہے وہ زمانہ جب فاسٹ بولر آتے تھے، جاتے تھے پتہ لگتا تھا، کوئی تھپہ شپہ پڑتا تھا بدمعاشی ہوتی تھی۔ اب کرکٹ سے بدمعاشی ہی آؤٹ ہے، آپ نے انڈیا اور پاکستان کا میچ دیکھا ہوگا۔ کیا بکواس کرکٹ ہے، نہ کوئی لمبے بال، نہ مونچھیں نہ شرٹ کھلی ہوئی یہ وکٹ ہمیں دیتے تو دو تین بندے تو زخمی ہوتے‘
ٹوئٹر پر زیر گردش اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین پنڈی ایکسپریس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل چینج فار پیس نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جس بندے نے ہمیں دلیری اور پھینٹا سکھایا اب وہ بدمعاشی سکھا رہا ہے‘۔
From the man that brought us DALERI and PHAINTA, now introducing BADMASHI.
"Yeh hai cricket."
— Change of Pace (@ChangeofPace414) December 27, 2020
عثمان بٹ نے لکھا کہ ‘ کیا یہ کرکٹ کی بات ہو رہی ہے یا ریسلنگ کی؟‘
ٹوئٹر صارف قادر خان نے پنجابی میں شعیب اختر کر مشورہ دیتےہوئے لکھا کہ ’پائین تسی یوٹیوب چلاؤ، اے بدمعاشی تواڈی اسی ویکھ لئی اے، منڈیاں نوں کرکٹ کھیڈن دیو۔۔۔ ایڈے تسی سنی دیول‘
جہاں بیشتر صارفین نے تجربہ کار سابق کھلاڑی کی جانب سے بولے گئے الفاظ کی مذمت کی وہیں اکثر ان کی بات سے اتفاق بھی کرتے نظر آئے۔ اتفاق رائے رکھنے والے صارفین میں سے ایک مبین نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ابھی جتنے بھی نئے کھلاڑی کرکٹ ٹیم میں ہیں وہ سب پانچ فٹ قد کے ہیں، معذرت کے ساتھ مگر یہ حقیقت ہے فی الحال اور کوئی بھی شاہد آفریدی کی طرح ہینڈ سم بھی نہیں ہے۔‘