Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماؤنٹ مینگنوئی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستان کی بیٹنگ پھر فلاپ

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کاہدف دیا گیا (فوٹو:کرک انفو)
ماؤنٹ منگنوئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر71 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کو فتح کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔
منگل کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 180 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی اور پاکستان کو فتح کے 373 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 
مقررہ ہدف کے تعاوقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی کوئی سکور نہ کر سکے اور صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
حارث سہیل بھی صرف نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا اور اوپنرز کے درمیان 111 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کاہدف دیا گیا۔
اس سے قبل ماؤنٹ منگنوئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلے پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اور یوں پہلی اننگز میں 192 رنز کے خسارے کا شکار ہوئی تھی۔

شیئر: