Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال میں 2 سورج اور2 چاند گرہن ہونگے

پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات وفضا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن محمد عسیری نے کہا ہے کہ سال نو 2021 میں دو بار چاند اور سورج گرہن ہونگے تاہم دونوں گرہن سعودی عرب میں نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ماہرفلکیات ڈاکٹر حسن عسیری کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پہلا چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا جو مکمل گرہن ہو گا جسے مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور امریکہ میں دیکھا جاسکے گا، جبکہ  دوسرا چاند گرہن جزوی طورپر ہوگا جو 19 نومبر کو امریکہ اور لاطینی امریکہ کے علاوہ یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دکھائی دے گا۔ 
ڈاکٹر حسن عسیری نے  فلکیاتی حساب کے حوالے سے مزید کہا کہ سال 2021 میں پہلا سورج گرہن جو کہ 10 جون کو ہو گا وہ شمالی کینڈا، گرین لینڈ اور روس میں دکھائی دے گا یہ ’شیڈوگرہن ‘ یعنی جزوی  ہوگا جو دائرے کی شکل کا ہوتا ہے اس گرہن کو حلقہ والا گرہن بھی کہا جاتا ہے۔ 
مزید پڑھیں
سال نو کا دوسرا گرہن 4 دسمبر2021 کو ہو گا۔ یہ گرہن چاند کے زمین اور سورج کے درمیان میں آجانے سے وقوع پذیر ہو گا جس کی وجہ سے چاند کے درمیان میں آجانے سے سورج کی روشنی زمین پر منعکس نہیں ہوگی۔    
 ماہرفلکیات کا مزید کہنا تھا کہ  نئے سال میں دیگر فلکیاتی مظاہربھی رونما ہونگے جن میں 2 اگست کو زحل سیارہ زمین کے مقابل آجائے گا جبکہ 20 اگست کو سیارہ ’مشتری‘ گردش کرتا ہوا اسی مقام پر پہنچ جائے گا جہاں 2 اگست کو زحل سیارہ موجود تھا اس دوران سیارہ زحل سورج کے بالمقابل ہوگا اور یہ سورج غروب کے وقت زمین کے مدار کے انتہائی قریبی نقطے پر ہو گا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: