Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹا چاند گرہن کیا ہے؟

 پہلا چاند گرہن 10جنوری اور دوسرا 5جون کوہوگا۔ فائل فوٹو
چاند ستاروں کے علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے بتایا ہے کہ 2020ءکے دوران سعودی عر ب میں دو بار چاند گرہن ایسا ہوگا کہ اس کی نماز نہیں پڑھی جائے گی اور 2020ءکے دوران جزوی چاند گرہن کا واقعہ بھی پیش آئے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرہ ارض میں 2020کے دوران چاند گرہن اور سورج گرہن کے کئی واقعات مختلف مقامات پر پیش آئیں گے۔

 چاند گرہن کے مزید دو واقعات 5جولائی اور 30نومبر 2020ءکو ہوں گے۔ فائل فوٹو

سعودی ٹیلی اسکوپ آرگنائزیشن کے رکن کا کہناہے کہ چار چاند گرہن سایہ نما ہوں گے۔ دو سورج گرہن ہوں گے۔ ان میں سے ایک دائرہ نما ہوگا جبکہ دوسرا مکمل ہوگا۔ مملکت سمیت تمام عرب ممالک میں چاند گرہن کے دو واقعات ایسے ہوں گے جنہیں جھوٹا گرہن کہاجاتا ہے۔ عام لوگ اس کا مشاہدہ نہیں کرسکیں گے۔ دونوں بار چاند گرہن کی نماز بھی نہیں ہوگی۔
جھوٹا چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند کرہ ارض کے سایہ نما دائرے میں داخل ہوجاتا ہے۔ یہ حقیقی سایہ نہیں ہوتا اسی وجہ سے چاند کی روشنی دس فیصد تک مدہم پڑتی ہے اور اسی وجہ سے اسے جھوٹا چاند گرہن کہا جاتا ہے۔ 
جھوٹا چاند گرہن اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ماہرین فلکیات دعویٰ کرتے ہیں کہ آج چاند گرہن ہے اور عوام کو یہ گرہن نظر نہیں آتا اس وجہ سے وہ ماہرین فلکیات کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں۔
ملھم بن محمد الہندی کا کہناہے کہ پہلا چاند گرہن 10جنوری 2020ءجمعہ کو اور دوسرا چاند گرہن 5جون2020ءجمعہ کو ہوگا۔ دونوں کی شروعات رات 8بجے ہوگی اور آدھی رات تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ماہر فلکیات نے توجہ دلائی ہے کہ موسم خزاں کے آخر میں 21جون کو دائرہ نما سورج گرہن ہوگا۔ یہ براعظم افریقہ کے وسطی علاقوں ، یمن، سلطنت عمان اور ایشیا کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں ہوگا۔ جبکہ مملکت اور دیگر ممالک میں چاند گرہن جزوی ہوگا۔ اسکی مدت مختلف مقامات پر مختلف ہوگی۔کرہ ارض سے چاند کا فاصلہ جتنا زیادہ ہوگا اسی اعتبار سے اس کا دورانیہ کم یا زیادہ ہوگا۔ یہ چاند گرہن نجران اور جازان میں بہتر طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ملھم بن محمد الہندی کا کہناہے کہ چاند گرہن کے دو واقعات اور پیش آئیں گے یہ 5جولائی اور 30نومبر 2020ءکو ہوں گے۔                         
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: