متحدہ عرب امارات میں جمعہ یکم جنوری 2021 کو کووڈ 19 کے 1856 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1577 رہی جبکہ دو افراد کی کورونا سے وفات ہوئی-

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق جمعہ کو سال کے پہلے دن 1856 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 678 تک پہنچ گئی جبکہ شفا یاب ہونے والے کل افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 19 رہی- دو افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 671 ہوگئی ہے-
اماراتی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 45 ہزار 163 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں-
وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے متعین ایس او پیز کا خیال رکھا جائے اور باہر نکلتے وقت ماسک ضرور استعمال کیا جائے-