پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر انڈیا کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
پاکستان نے سال 2020 کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے 16 ڈرونز مار گرائے۔ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انڈیا کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوج نے انڈین جاسوس کواڈ کاپٹر چکوٹھی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔
انڈین جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا جس پر اسے مار گرایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے یکم جنوری کو نوشیری سیکٹر میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔
پاکستان نے سال 2020 کے دوران فضائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے 16 ڈرونز مار گرائے۔