Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ’الساعاتی‘ کا کام کیا ہے؟

مسجد نبوی میں دو طرح کی گھڑیاں نصب ہیں (فوٹو: مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی)
 سعودی عرب مسجد نبوی میں دو طرح کی گھڑیاں نصب ہیں ایک تو وہ جو خودکار نظام سے چلتی ہیں اور دوسری وہ ہیں جو شمسی گھڑیاں کہلاتی ہیں۔ شمسی نظام والی گھڑیوں سے نماز کے اوقات کا منتظم ساعاتی کہلاتا ہے۔ مسجد نبوی میں یہ وظیفہ 400 برس سے زیادہ عرصے سے رائج ہے۔ 

عبدالعزیز 35 برس سے یہ کام کررہے ہیں- (فوٹو: مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی)

سبق ویب سائٹ کے مطابق اہل مدینہ شمسی نظام سے چلنے والی گھڑیوں کے منتظم کو الساعاتی کے نام سے جانتے ہیں۔  
63 سالہ ساعاتی عبدالغفور بن عبدالغنی کا کہنا ہے کہ وہ اس خدمت پر 35 برس سے مامور ہیں۔ روزانہ نماز عشا کے بعد مسجد نبوی میں نصب  شمسی گھڑیوں میں اوقات نماز سورج کے طلوع، غروب اور زوال کے حساب سے سیٹ کرتے ہیں۔ 

شمسی گھڑی مسجد نبوی میں باب الرحمہ پر نصب ہےْ (فوٹو: مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی)

مسجد نبوی میں باب الرحمہ کے بائیں جانب شمسی گھڑیاں نصب ہیں جبکہ مسجد نبوی میں اوقات نماز کی رہنمائی کے لیے خودکار نظام سے چلنے والی متعدد گھڑیاں نصب ہیں۔

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: